بلاول بھٹو نے کراچی میں ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا، خود گاڑی چلائی

Jan 11, 2025 | 15:29:PM
بلاول بھٹو نے کراچی میں ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا، خود گاڑی چلائی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے،ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو بنانے میں ہمیں بہت دیر ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکیج دیا تھا، اس پیکیج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے شامل تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔