وزیراعظم  سے چیف کلکٹر کسٹمز  کراچی زون جمیل ناصر کی ملاقات

Jan 11, 2025 | 15:38:PM
وزیراعظم  سے چیف کلکٹر کسٹمز  کراچی زون جمیل ناصر کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وزیراعظم   شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز  کراچی زون جمیل ناصر کی ملاقات ، وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم  کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ، شفاف اور  مؤثر کسٹم سسٹم کو یقینی بنانے کے لئے کسٹم نظام میں مزید جدت لائی جائے جو کہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہو  ، فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا ۔

ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ سسٹم ایک اہم سنگ میل ہے ،فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔

 اس موقع پر وزیراعظم  نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے لئے 1.5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان  کیا۔