اکیس جنوری سے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اکیس جنوری سے نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔
خلائی ماہرین کے مطابق سیاروں کی پریڈ کے دوران مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون ایک قطار میں نظر آئیں گے، ان میں سے مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو آنکھ سے بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔
مزہرین کے مطابق یہ دلکش فلکیاتی منظر جنوری کے آخری عشرے سے لے کر فروری کے وسط تک آسمان پر نظر آئے گا جبکہ 25 جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔
ان سیاروں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے لیے خلائی دوربین یا آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سٹارلنک:کیا انٹرنیٹ صارفین کے مسائل حل ہوں گے یا مزید بڑھیں گے؟