(24نیوز) تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی،محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے گئیں۔
دوسری جانب سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نزیر وٹو نے بھی کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام سکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔
بعد ازاں محکمہ تعلیم پنجاب نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم رمضان اور عید الفطر سے متعلق فلکیاتی ماہرین کی اہم پیشگوئی