(اویس کیانی) سی پیک فیز ٹو شروع کرنے کی راہ میں حائل سب سے بڑا مسئلہ حل کرلیا گیا،12سال بعد سی پیک سپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کا حتمی حل طے ہوگیا۔
پاور ڈویژن نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )اکنامک زون کیلئے سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی،سی پیک اکنامک زون میں لگنے والی صنعتوں کو34سے47روپے یونٹ بجلی ملے گی،سی پیک اکنامک زون میں لگنے والی صنعتوں کو یونیفارم انڈسٹریل ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
اکنامک زونزمتعلقہ میں متعلقہ تقسیم کار کمپنی بجلی فراہمی کا نظام بچھائے گی،سی پیک اکنامک زون میں دیگر صنعتوں کے مقابلے میں بجلی کم ریٹ پر نہیں ملے گی،بجلی فراہمی کیلئے نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث اکنامک زون میں صنعتیں نہیں لگ سکیں۔
واضح رہے کہ سی پیک اکنامک زون کو 5سال کیلئے بجلی خریداری کا معاہدہ کرنا ہوگا،سی پیک اکنامک زون کمپنی کو نیپرا سے لائسنس اور اپنا نیٹ ورک تعیمر نہیں کرنا پڑے گا،کابینہ کی منظوری کے بعد بجلی تقیسم کار کمپنیاں نیٹ ورک بچھانے کی پابند ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد پہنچ گئی