کوئلہ کان حادثہ : 43 گھنٹے گزرنے کے باوجود اند ر پھنسے 8 کان کنوں کو نہیں نکالا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں سنجدی کوئلہ کان سے ابتک صرف 4 کان کنوں کی لاشیں ہی نکالی گئیں، جبکہ 43 گھنٹے گزرنے کے باوجود اندر پھنسے 8 کان کنوں کو نہیں نکالا جا سکا۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق دوسرے راستے سےمحکمہ مائنز اور کانکنوں کے ٹیم 3900 فٹ تک پہنچ گئی، جہاں شدید گیس کے باعث ریسکیو کے عمل میں شامل 1 شخص بے ہوش ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کان میں ٹرالی کی تار جل گئی ہے، کوئٹہ سے نئی تار منگوانے کے بعد اسے جوڑا جارہا ہے، کان سے گیس کے اخراج میں 2 گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے، گیس نکالنے کے لئے بڑے پنکھوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کان میں موجود 8 کانکنوں کے زندہ بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ ،کوئلہ کان سے 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں 2 روز قبل گیس دھماکے کے باعث 12 کان کن پھنس گئے تھے۔