(ملک رحمان) پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاویداللہ محسود پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں زیر علاج ہے ، ڈاکٹروں نے سابق ڈی سی کےکندھے سے دو گولیاں نکال دیں ، کندھے کی فریکچر کی سرجری ابھی باقی ہے،مناسب وقت پر کندھے کی سرجری کی جائے گی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق ڈی سی کی ٹانگ کی ہڈی بھی جوڑ دی گئی، تاہم ٹانگ سے گولی فی الحال نہیں نکالی گی جبکہ جاوید اللہ کی حالت اب خطرے سے باہرہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات: حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان نئےصدر منتخب