(ملک اشرف)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 13 جنوری کو سماعت کرے گا ،جسٹس اسجد جاوید گھرال دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ، جس کی کازلسٹ جاری کردی گئی،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا،سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم دے ۔
یہ بھی پڑھیں:شدید سردی کی لہر،کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا