بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں، آن لائن ویزا بھی مل سکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانا ضروری ہے اور پاکستان کے شہریوں کے لیے بنگلا دیش کا ویزا آن لائن دستیاب ہے۔
بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی تہذیب و ثقافت کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر پاکستان اور بنگلادیش کی باہمی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلہ دیش کے لوگ پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, دونوں ممالک کو اپنے معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔
سفیر نے یہ بھی بتایا کہ بنگلادیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو آسان بنا دیا ہے اور اب پاکستان کے شہری بنگلا دیش کا ویزا آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور ہمارے وفود جلد بنگلا دیش کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر