ثانیہ مرزا کی زندگی پر بالی ووڈ میں "فلم", بھارتی ٹینس سٹار کیا کہتی ہیں؟

Jan 11, 2025 | 20:12:PM
ثانیہ مرزا کی زندگی پر بالی ووڈ میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا  کا کہنا ہےکہ   "میری زندگی پر فلم سے متعلق بہت سی باتیں سننے کو مل رہی ہیں البتہ اس سلسلے میں کسی نے اب تک مجھ سے کوئی رابطہ یا پیشکش نہیں کی۔"
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کو انڈیا کی کھیلوں کی بڑی شخصیات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے ، سابق ٹینس سٹار کی زندگی متاثر کن رہی ہے اور ان کی کامیابیوں اور ریکارڈز نے انڈیا میں ٹینس کو مقبول بنایا ہے۔
شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ "کوئی موئی" کے مطابق اسی وجہ سے ثانیہ مرزا کے زندگی پر ایک فلم بنائے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ،ان چہ میگوئیوں پر ثانیہ مرزا خود کھل کر سامنے آگئی ہیں۔

 ان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم بنانے کی باتیں تو ہو رہی ہیں البتہ تاحال انہیں اس متعلق کسی نے کوئی پیش کش نہیں کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے ایک انٹرویو میں 38 سالہ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ "میری زندگی پر فلم سے متعلق بہت سی باتیں سننے کو مل رہی ہیں البتہ اس سلسلے میں کسی نے اب تک مجھ سے کوئی رابطہ یا پیشکش نہیں کی۔" مزاحیہ انداز میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میرے مینیجر نے ابھی تک مجھے کسی آفر کے بارے میں نہیں بتایا۔"

یہ بھی پڑھیں : تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
اس سے قبل کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی جانب سے ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے پر دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔
سنہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی جب سوانح عمری شائع ہوئی تو شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’ثانیہ کی زندگی پر جب بھی کوئی فلم بنائی جائے گی، یہ بڑی ہی دلچسپ اور شاندار ہو گی، میں نے اس سے بات تو نہیں کی لیکن مجھے اس پر بائیوپک فلم بناتے ہوئے بہت اچھا لگے گا۔‘