بگ بیش لیگ میں بیٹےکو مارے گئے چھکے پر باپ نےگیند پکڑلی,ویڈیو وائرل

Jan 11, 2025 | 20:48:PM

(ویب ڈسیک) آسٹریلوی لیگ بگ بیش کے میچ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جب بیٹے نےگیند کرائی اور باپ نےکیچ پکڑا۔

بگ بیش لیگ کے ایک دلچسپ میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان 16ویں اوور کے دوران ایک خاص واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 اس اوور میں برسبین ہیٹ کے نیتھن میک سوینی نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کھلاڑی لیام ہیسکٹ کو چھکا مارا، اور وہ بال اسٹینڈ میں لیام ہیسکٹ کے والد نے کیچ کرلیا۔

اس دوران، لیام ہیسکٹ کی والدہ بھی قریب بیٹھی ہوئی تھیں، اور جب ان کے شوہر نے اپنی بیوی کو بیٹے کے چھکے پر تسلی دینے کی کوشش کی، تو انہوں نے اداس انداز میں ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔ اس میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 56 رنز سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:پانی نہ واش روم ، ناقص سہولیات پر محمد حفیظ نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لےلیا

مزیدخبریں