امریکا: خواب میں نظر آنے والے نمبر سے خاتون نے لاکھوں کی لاٹری جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی لاٹری جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس نے خواب میں دیکھے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں : پانی نہ واش روم ، ناقص سہولیات پر محمد حفیظ نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لےلیا
رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا، انہوں نے لاٹری کے ذریعے اس نے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔