سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز  اضافہ،نئی قیمت کیا ہوگئی؟جانئے

Jan 11, 2025 | 23:49:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز  اضافہ،نئی قیمت کیا ہوگئی؟جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، یہ سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز  اضافہ ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلیے بُری خبر