پہلے بچوں کو مٹھائی کیوں کھلائی؟ شوہر اور دیوروں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد

Jul 11, 2021 | 00:18:AM
پہلے بچوں کو مٹھائی کیوں کھلائی؟ شوہر اور دیوروں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لیہ میں خاتون کا اپنے بچوں کو مٹھائی کھلانا مہنگا پڑگیا، شوہر اور دیوروں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ہسپتال پہنچادیا۔
پولیس کے مطابق عزیز فارم کے علاقے میں 25 سال کی خاتون نے دیور کی جانب سے لائی گئی مٹھائی پہلے اپنے بچوں کو کھلادی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے بیان دیا کہ بڑوں سے پہلے بچوں کو مٹھائی کھلانے پر اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے ڈنڈوں اور ہنٹروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون اور اس کے والد کی درخواست پر پولیس نے شوہر اور دونوں دیوروں کو کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے میڈیکل کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 5اوباش افراد کی گھر میں گھس کرخاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے