مری میں نوجوان کو باندھ کر سرِ عام تشدد کی ویڈیو سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

Jul 11, 2021 | 00:43:AM

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) مری میں ایک نوجوان کو باندھ کر سرِ عام اس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔جس کے متعلق حقا ئق واضح ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب شخص ایک چار سالہ بچی کے ساتھ برے فعل کی کوشش پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث علاقہ مکینوں نے اس کی درگت بنائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک بندھے ہوئے نوجوان کو سڑک پر سرِ عام تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " مری پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے چار سالہ بچی کے ساتھ برے فعل کی کوشش کی  جسے بچی کے ورثا و دیگر اہل علاقہ نے پکڑ لیا ہے۔

پولیس نے ملزم شیزان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شرو ع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا ر چنکی پانڈے کے گھر صف ما تم بچھ گئی

مزیدخبریں