(24 نیوز)کوپا امریکا کپ2021 کے فائنل میں ارجنٹائن نے برازیل کو1.0 شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا کپ کے فائنل میں دنیا کے بہترین فٹبالر لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن اور اور نیمار جونیئر کی ٹیم برازیل کا آمنا سامنا ہوا، ارجنٹائن کی ٹیم نےمیچ کے پہلے ہاف میں گول داغ دیا اور اپنی برتری کو میچ کے اختتام تک برقرار رکھا۔ میچ ختم ہونے کے بعد ارجنٹائن کے شہری جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے ملک اور ٹیم کے حق میں نعرے بازی اور گانے گاتے رہے۔
ادھر آج رات 12 بجے یورو کپ فٹبال کے فائنل کا ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا ، جس میں انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ شائقین اس کانٹے دار مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے شہریوں نے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانوی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورو کپ کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل ہی بادل ۔۔۔آج موسلا دھار بارش