60 سالہ ہمسائے کا 7 سالہ معصوم بچی سے گھناؤنا کھیل، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 60 سالہ ہمسائےنے 7 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کراپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم فیاض احمد جس کی عمر 60 سال بتائی جاتی ہے، اپنی ہمسایہ بچی جس کی عمر 7 سالہ ہے کو گلی میں کھیلتے ہوئے ورغلا کر اپنے گھر لے اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل ہی بادل ۔۔۔آج موسلا دھار بارش