بدھائی نہ ملنے پرخواجہ سرا نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شادی بیاہ ہو یا کسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد خواجہ سرا بدھائی لینے پہنچ ہی جاتے ہیں مگرکچھ ظالم ایسے بھی ہوتے ہیں کہ خوشیاں ماتم میں بدل دیتے ہیں،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے صںعتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں خواجہ سرا نےبدھائی نہ ملنے پر 3 ماہ کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق ممبئی کےکف پریڈ کے علاقے میں ایک جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو بدھائی لینے کیلئے خواجہ سرا پہنچ گئے ۔خواجہ سراؤں نے 1100 روپے، ناریل اور ساڑھی کا مطالبہ کیا ۔
بچی کے والدین نے ان کی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث خواجہ سراؤں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔بعد ازاں ایک خواجہ سرا نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچی کو اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!