رغد صدام حسین  کا سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچا کیوں۔۔؟

Jul 11, 2021 | 10:52:AM
  رغد صدام حسین  کا سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچا کیوں۔۔؟
کیپشن: سابق عراقی صدر صدام حسین اور رغد صدام حسین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی  رغد صدام حسین  کی سوشل میڈیا پر  انکی طرف سے جاری کردہ  ایک دستاویز کے سامنے آنے سے ایک بار پھر ان کا چرچا ہو رہا ہے۔اس دستاویز میں ملک کی تیل کی آمدنی عراقی عوام میں تقسیم کرنے اور مختلف اقدامات  کا وعدہ کیاگیا ہے۔  یہ معاملہ سا منے آنے کے بعد رغد نے ٹویٹر ایک  بیان  جاری کرتے ہوئے اس دستاویز سے  لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رغد صدام حسین نے کہا کہ  مَیں نے ایسی کوئی دستاویز نہ تو جاری کی ہے اور نہ اس طرح کے جھوٹے وعدوں پر مبنی کسی دستاویز کے ساتھ میرا کوئی تعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق  سوشل میڈیا پر موجود دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رغد صدام حسین  تیل کی آمدن عراقی عوام میں تقسیم کریں گی۔ بے روزگاروں کو روزگار دیں گی اور مختلف پیشہ ور افراد کو ایک ملین عراقی دینار کے مساوی مشاہرہ دیں گی۔  اس دستاویز میں عراق کے امر یکہ  اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔ اسی کے علاوہ  خلیجی ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے، عراقی شہریوں میں زمینیں تقسیم کرنے، ٹیکسوں میں کمی،  بدعنوان ، رشوت خور اور جاسوسی میں ملوث لوگوں کو بلا امتیاز سزائے موت دینے کی بات کی گئی ہے۔ دستاویز میں مزید کہا کہا گیا کہ رغدعراق اور ایران کےدرمیان سرحد اور آمدورفت بند کر دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوپا امریکا کپ2021کے فائنل میں ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دے دی