خاتون پر تشدد کرنا پولیس اہلکار  کو مہنگا پڑ گیا

Jul 11, 2021 | 11:00:AM
خاتون پر تشدد کرنا پولیس اہلکار  کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ساہیوال میں تھانہ نور شاہ کے علاقے میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اہلکار کی خاتون پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم نے تھانہ نور شاہ کے علاقے میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل عامر شہزاد کو معطل کر کے انکوائری کرنے کا حکم  جاری کردیا۔معطل پولیس اہلکار عامر شہزاد تھانہ نورشاہ میں تعینات تھا اور اس نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران خاتون پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بدھائی نہ ملنے پرخواجہ سرا نے ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے