’مودی تو نے کیا کیا دیش کو برباد کیا‘کانگریس کی مہنگائی کے خلاف ریلیاں

Jul 11, 2021 | 11:26:AM

(ویب رپورٹ)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کاانگریس کا پیڑول، ڈیزل  اور گیس کی دن بدن بڑھتی قیمتوں کے خلاف ریلیاں نکال کر مرکز کی نریندر مودی  حکومت کے خلاف سخت احتجاج۔کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے سبب پیٹرول،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ضلع بھیونڈی میں سابق رکن اسمبلی اورکانگریس کے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں ہفتہ کے روز  کانگریس کے صدر دفتر پر سینکڑوں کانگریسی رہنماؤں اور کارکنان نے ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کے مطالبے  کے حق میں سائیکل ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا’مودی تو نے کیا کیا دیش کو برباد کیا‘ ، ’مودی سرکار مردہ باد‘،’مودی تیرے راج میں کٹورا آ گیا ہاتھ میں‘،’چلے جاؤ چلے جاؤ جن ورودھی مودی سرکار چلے جاؤ‘ جیسے نعرے لگارہے تھے۔کانگریس کی یہ ریلی مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے پرانت آفس کے سامنےرکی، جہاں پر  کارکنان اور لیڈروں نے مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پرعبدالرشید طاہر مومن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس عوام کے مفاد میں سڑک پر اُتر کر مودی حکومت کے خلاف لڑائی لڑرہی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ `مرکز میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے عام لوگوں کی معاشی حالت بگڑتی جارہی  ہے۔ مہنگائی آسمان چھورہی ہے لیکن بی جے پی حکومت خاموش ہے۔ضلع کلیان میں بیل گاڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا اثر ضروری اشیاء پر پڑ رہا ہے ۔ پیٹرول ، ڈیزل اور گھر یلو گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات بڑ ھ گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن اور اس پر بڑ ھتی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر ہی توڑ ڈالی ہے۔ کانگر یس ورکروں نے ایند ھن کی بڑ ھتی قیمت پر سخت تنقید کر تے ہوئے بیل گاڑی ریلی نکالی اورسر کار کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضروری قدم اٹھانے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  رغد صدام حسین  کا سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچا کیوں۔۔؟
    

   
 

مزیدخبریں