(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اس خطے کی سیاست تبدیل ہو نے جارہی ہے،ہمارے بغیرکسی کی دال نہیں گلنے والی، دنیاکی کوئی سپرپاورہمیں نظراندازنہیں کرسکتی، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستان پرکوئی دباونہیں،ہم غیرت مند قوم ہیں،پاک فوج کے پیچھے پوراپاکستان کھڑاہے۔
راولپنڈی میں کشمیر الیکشن مہم کے سلسلہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے تمام افغان دھڑے مل بیٹھ کربات چیت کریں،طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کے حق میں ہے ، یہ بندوق سے فیصلے کرنیوالے طالبان نہیں ہیں، ایک سلجھاہواطالبان جنم پاچکا ہے۔جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا،خطے میں تجارت ممکن نہیں۔بھارت نے ہرجگہ پاکستان کےخلاف صرف پراپیگنڈاکیا۔امن کے لئے افغانستان کے ساتھ ہیں ،افغانستان کے خلاف کارروائی کے لئے کسی کو اڈے نہیں دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، 25تاریخ کو عمران خان اور بلا انتخابات جیت رہے ہیں،مریم اور بلاول بیہودہ اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہے ہیں ۔عمران خان پوری دنیامیں کشمیرکاکیس لڑے گا،بلاول اورمریم کوشکست کاخوف ہے اس لئے دھاندلی کاشورکررہے ہیں،یہ کشمیرکاکیس صرف ٹی وی پر لڑ نے جارہے ہیں، امریکا،برطانیہ جانتے ہیں مریم نوازاوربلاول کے کتنے غیرملکی اکاؤنٹس ہیں۔مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:چوتھی لہر شروع،27افراد کا انتقال،مثبت کیسز میں اضافہ