اسلام آباد: ایک اور خاتون پر تشدد،شکایت پر کوئی کارروائی نہ ہو ئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقعہ پیش آیا ہے، ظلم کا شکار خاتون انصاف کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےتھانہ نیلور کے علاقہ پہونٹ میں خاتون ظلم کا شکار ہوگئی ، جسمانی تشدد کے بعد خاتون کے منہ پہ پتھر مارکر زخمی کیا گیا۔ پتھر لگنےسے خاتون کے ہونٹ پھٹ گئے جبکہ متعدد دانت بھی ٹوٹ گئے ۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تین افراد نے مل کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شکایت کو دو دن گزر گئے مگر متعلقہ تھانہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔شکایت کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔
اس حوالے سے تھانہ نیلور کے ایس ایچ اور کا کہنا ہے کہ تفصیلی میڈیکل رپورٹ سوموار کو آئے گی اور رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد ہی کاروائی ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کو گنگولی کے گارڈز نے کیوں گھر سے نکالا۔۔ ویڈیو دیکھیں