بڑھتی آبادی وسائل میں کمی، مسائل میں اضافے کاباعث ہے:فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بڑھتی آبادی جیسے اہم معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی توجہ کے منتظر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کاباعث بن رہا ہے۔
آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں۔ وطن عزیز کو آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے سبب وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ بڑھتی آبادی پر قابو پاکر عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 11, 2021
بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کا معیارِ زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے، ہر شہری تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔حکومت عوام کو تمام مسائل سے نکالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کی پیش قدمی۔۔مودی سرکار نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا