ترکی میں پاکستانیوں کولے جانیوالی بس کو خوفناک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکی میں پاکستانی تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 12 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق بس میں پاکستانیوں کے علاوہ بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے ،حادثہ ایران ترکی سرحد پر وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔
مقامی حکام کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: آل پاکستان بوائے سکاﺅٹس کیمپ میں 6 سالہ بچے نے ڈانس سے لوگوں کے دل جیت لئے