(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا ۔
ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شر کت کی ، جہاں صدف کنول سے ان سے میک اپ کے بغیر ان کی خوبصورت اور شفاف جلد کے بارے میں سوال کیا گیا۔ صدف کنول نے بتایا کہ میں اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہوں، کلینزنگ اور ہر ہفتے فیشل کرتی ہوں، میں کسی قسم کا گھریلو ٹوٹکا نہیں آزماتی اور چہرے پر موجود وائٹ ہیڈز خود نکالتی ہوں۔
صدف کا کہنا تھا کہ منہ پر چکناہٹ بالکل نہ رہنے دیں کیونکہ یہ مسائل پیدا کرتی ہے۔ بعض لڑکیاں میک اپ ہٹائے بغیر ہی سوجاتی ہیں جو انتہائی غلط ہے، میک اپ کچھ وقت کے لیے لگائیں، بعد میں ہٹا دیں۔
دوسری جانب شہروز سبزواری نے مداحوں کو بتایا کہ میں نے صدف سے ایک بات سیکھی جو دیگر خواتین کے علم میں ہونی چاہیے، وہ یہ کہ اس نے مجھے فیس واش استعمال کرنے کی عادت ڈال دی ہے۔
شہروز سبزواری سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔۔ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کر لیا