پاکستان میڈیکل کمیشن کا ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا اعلان 

Jul 11, 2021 | 18:13:PM

(24 نیوز)پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا ۔
ملک بھر کے لاکھوں میڈیکل سٹوڈنٹس کو ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کیلئے صرف پانچ دن کا وقت دیاگیا ہے، پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کیلئے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی،جس پر ایم ڈی کیٹ دینے والے سٹوڈنٹس میں تشویش کی لہر ڈور گئی، کم وقت دینے پر سٹوڈنٹس پریشان ہیں ۔
یاد رہے پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کی 6 ہزار فیس مختص کر رکھی ہے جبکہ اس سے پہلے پنجاب میں یو ایچ ایس صرف 8 سو فیس وصول کرتی تھی پاکستان بھر سے لاکھوں امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہونگے جس سے اربوں روپے کمائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں پاکستانی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار،12 افراد جاں بحق،26 زخمی

مزیدخبریں