سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا

Jul 11, 2021 | 18:58:PM


(ما نیٹر نگ ڈیسک) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے انسٹاگرام پر  سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ نے ان سے مشورے بھی مانگے۔ ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ’جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:دن ہے اتو ار کا مز ہ لیجئے۔۔مو ٹر وے پر چلتی بس میں ڈرا ئیو ر،لڑکی کی ٹک ٹا ک بنانے کی ویڈیو وا ئرل

جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ’مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔نور بخاری نے کہا کہ ’میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کا ترکی سے ایک اور ویڈیو پیغا م ۔۔معرو ف سیاستدانوں پر لفظی حملے

مزیدخبریں