پروٹو کول میں کمی۔۔کئی وفاقی وزرا سے اضافی سکیورٹی واپس 

Jul 11, 2021 | 19:38:PM
 پروٹو کول میں کمی۔۔کئی وفاقی وزرا سے اضافی سکیورٹی واپس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا ے اضافی سکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے وزرا سے اضافی سکیورٹی واپس لی ہے، اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت 7 وفاقی وزرا سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیریں مزاری اور پرویز خٹک سمیت متعدد وزر ا سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزرا کی سکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزرا کے پاس اسلام آباد پولیس کے صرف 2، 2 اہلکار سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ایک وزیر کے پاس سکیورٹی پر مامور 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ۔\

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں پروٹوکول کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شا ہ کا ترکی سے ایک اور ویڈیو پیغا م ۔۔معرو ف سیاستدانوں پر لفظی حملے