کونسا سیاستدان کس کی موت کے بعد وزیر اعظم بنے گا۔۔ پریانکا چوپڑا کی طلاق کی بھی پیشگوئی کردی گئی

Jul 11, 2021 | 20:33:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلمی نقاد کمال راشد خان جو کے آر کے نا م سے جا نے جا تے ہیں، انہو ں نے  ملکی سیاست اور فلم انڈسٹری سے متعلق دلچسپ پیشگوئیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خبروں میں رہنے کے شوقین کے آر کے نے اپنی پہلی پیشگوئی میں کہا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹے اپنے ناموں کی وجہ سے کامیاب اداکار نہیں بن پائیں گے۔ دوسری پیشگوئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی وفات کے بعد انڈیا کے وزیر اعظم بنیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کے گلوکار شوہر نک جونس اگلے 10 سال میں طلاق دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کر کٹر نے ایسا کیچ پکڑا کہ کھلاڑی تو کیا بڑے بڑے ماہرین بھی دنگ رہ گئے۔۔ویڈیو وا ئرل

چوتھی پیشگوئی کے مطابق ایک اداکار اپنے والد کی وفات کے بعد ایک بڑا سٹار بن جائے گا۔ انہوں نے اس اداکار کا نام نہیں لیا۔کمال راشد خان نے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے بہت بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات ہوں گے۔کے آر کے کی آخری پیشگوئی کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت پوری زندگی شادی نہیں کر پائیں گی۔

یا د رہے کہ کمال راشد خان بالی ووڈ کی متنازعہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اکثر وہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی عجیب حرکت کرتے رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:رخصتی سے کچھ دیر قبل دلہن کا انتقال۔۔شا دی کی جگہ صف ما تم بچھ گئی

مزیدخبریں