(24 نیوز)چین کے شہر شایان پہنچنے والی پی آئی اے کی چارٹر پرواز میں ایک فضائی میزبان کورونا وائرس میں مبتلا نکلی۔
تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے 855 اسلام آباد سے شایان پہنچی تھی ،شایان ائیرپورٹ پر تمام فضائی میزبانوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک کا رکن کا ٹیسٹ مثبت نکلا ۔
ترجمان کاکہناہے کہ پی آئی اے کاعملہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہواتھا،ائیرپورٹ اتھارٹی نے پرواز کو بیجنگ کےلئے اڑان بھرنے سے روک دیا، طیارے کو 4 گھنٹے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ کردیا۔
ترجمان کاکہناہے کہ پی آئی اے نے بیجنگ سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو منسوخ کر دیا ،چارٹر پرواز کے ذریعے مسافروں سمیت 10 طالب علموں کو بیجنگ سے اسلام آباد پہنچاناتھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔پی آئی اے نے اہم اعلان کردیا