(24نیوز)امریکا نے روس، چین اور ایران کی مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے چین، روس اور ایران سے منسلک مزید 34 کاروباری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ پابندیوں سے متعلق امور کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے انہیں بلیک لسٹ کیا گیا۔ 14چینی کمپنیوں پر امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکا اور چین کے مابین سابق صدر ٹرمپ کے دور میں بھی تجارتی جنگ عروج پر رہی، جوبائیڈن بھی تعاون کی بجائے مخاصمت کی راہ پر گامزن ہیں۔ بلیک لسٹ کی گئی چینی کمپنیوں پر چین کی طرف سے اقلیتی گروہوں پر جبرو تشدد میں مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔گڈی تو منگا لے ،تیل میں پواندی آں۔۔لاہورمیں معروف ماڈل قتل
امریکا نے روس، چین اور ایران کی مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
Jul 11, 2021 | 21:13:PM