(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ میرے مدا ح میری پرفارمنس ہی کو نہیں سراہیں بلکہ کام اچھا نہ ہو تو ضرور تنقید بھی کریں۔ فنکار صرف تعریف سے زندہ نہیں رہ سکتا۔ کام اچھا اور برا ہو سکتا ہے۔ تنقید برائے اصلاح سے میرا حوصلہ بڑھے گا۔
8 فروری 1991ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز اپنی جنم بھومی سے کیا۔ بطور وی جے، اداکارہ اور میزبان اپنی ایک پہچان بنائی۔ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک سے بے حد لگاؤ ہے، میرے کان مشرقی اور مغربی میوزک کے منتظر رہتے ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ کیریئر کے آغاز میں ہی کامیابی اور شہرت مل گئی۔
میں نے ابتدا بطور وی جے کی اور مختلف چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیئے، کچھ عرصے میں ماڈلنگ انڈسٹری کی جانب سے مدیحہ کو آفرز آنا شروع ہو گئیں۔ ان آفرز کو مدیحہ نے قبول کرتے ہوئے ماڈلنگ کا آغاز کیا اور فوٹو شوٹس بھی کروائے اورفیشن ویکس میں ریمپ واک میں بھی شرکت کی۔مدیحہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ان پر بالی وڈ کے دروازے کھل گئے اور ’’ڈیئر مایا‘‘ میں منیشا کوئرالہ کے ہمراہ کردار مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نو بیاہتا دلہن عورت کی بجائے مخنث نکلی ۔۔شوہر کا برا حال