شہرقائد میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی، ڈاکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

Jul 11, 2021 | 22:58:PM

(24 نیوز)کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ایک اوروبا پھوٹ پڑی، شہر قائد میں نیگلیریا سے ڈاکٹر سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماجد کو کچھ عرصہ پہلے جان لیوا وائرس نیگلریا کا حملہ ہوا تھااوروہ کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے،ڈاکٹر ماجد اسماعیل کی طبیعت بگڑنے سے وینٹی لیٹر پر منتقل گیا تھا جہاں آج وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
دریں اثنا کراچی میں نیگلیریاسے ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے،شادمان ٹاؤن کے 8 سالہ زوہیب فہد کی موت بھی نیگلیریا سے ہوئی ،زوہیب کی موت تین روز قبل نجی ہسپتال میں ہوئی تھی،نیگلیریا سے مرنے والے افراد کی تعداد اب تک چار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے آنیوالے22 مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق

مزیدخبریں