(ویب ڈیسک ) نئی آنے والی پاکستانی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کے پرئیمیر کے موقع پر پاکستان کی شوبز اسٹارز مہوش حیات اورصبا قمرایک ساتھ دکھائی دیں۔
دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کربہت سے ذہنوں میں یہ سوال اٹھا کہ کیا انہوں نے ایک دوسرے کی فلم پریمیئرکے موقع پر زیب تن کیے جانے والے ملبوسات کی پلاننگ کی تھی ؟سیاہ لباس میں ملبوس صبا قمراور پیلے گاؤن زیب تن کیے فلم کی لیڈ ایکٹریس مہوش حیات ریڈ کارپٹ پر ہی نہیں بلکہ سینیما ہال میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں، دونوں کی ایک ساتھ تصویرسوشل میڈیایر زیرگردش ہے ۔
اس سے پہلے مہوش صبا قمر کی فلم ‘کملی’ کے پریمیئرمیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئےپہنچی تھیں ۔اسے اتفاق کہیے یا پھر دونوں کی پلاننگ کہ صبا کی فلم کملی کے پرئیمیر پر مہوش نے سیاہ رنگ کی شرٹ زیب تن کی تھی اورصبا نے پیلا گاؤن زیب تن کیا تھا۔
لاہور میں ’لندن نہیں جاؤں گا ’ کے ریڈ کارپٹ کے موقع پراب مہوش نے پیلا گاؤن جبکہ صبا نے سیاہ لباس زیب تن کیا ۔اس سے قبل بھی صبا اور مہوش بہت سے مواقع پر ایک ساتھ دکھائی دیں ۔