(ویب ڈیسک )اکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے عیدالاضحیٰ کے روز سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر عید منائی، اس موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے اس سلسلے میں بنائی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے عید کا کیک، بریانی اور شیر خرما خصوصی طور پر پیش کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔