( ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے، چھترے کی قربانیاں کر رہے ہیں۔
رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں مسلسل موسلادھار بارش سے بیشتر علاقے ڈوب گئے
صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں اور گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔
ادھر خواتین کچن کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جہاں مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہیں۔