(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ، امریکی کروڈآئل کی قیمت 1.62 فیصدکم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 103.1 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 1.37 فیصدکمی دیکھی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا تھا۔