8 کلو وزنی ’باہو بلی‘ سموسہ کھانے پر انعام کا اعلان

Jul 11, 2022 | 14:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 8 کلو وزنی ’باہو بلی‘ سموسہ کھانے پر انعام کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارت میں ’باہو بلی‘ سموسہ کھانے والے کو دکاندار کی جانب سے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دکاندار نے 8 کلو وزنی سموسہ تیار کیا ہے اور اس سموسے کا نام ’باہو بلی‘ رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سموسے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 30 منٹ میں کھانے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دکاندار کے مطابق اب تک کوئی بھی اس سموسے کو 30 منٹ میں کھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

دکاندار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سموسے کی تیاری میں مٹر، آلو، پنیر اور خشک میوہ جات بھی استعمال کیے گئے ہیں جس پر 11 سو روپے کی لاگت آئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دکاندار نے 10 کلو گرام وزنی سموسہ تیار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔