ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ، وزیراعظم کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ، بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متاثرین کو عارضی پناہ گاہیں اور خوراک فراہم فراہم کی جائے ۔ ہنگامی طبی امداد اور وبای امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک کی جائیں ۔
وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے،خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائےجبکہ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے ،سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔