قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں اضافہ

Jul 11, 2022 | 14:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عید الاضحیٰ کے موقعے پر جانورون کی قیمتیں زیادہ ہونے کہ وجہ سے جانوروں کی قربانی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اس دفعہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں گزشتہ سال کی نسبت کچھ زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بکرے کی کھال پچھلی بار ہم نے 200 کی خریدی تھی، اس مرتبہ تین سو ساڑھے تین سو کی لے رہے ہیں، بیل کی کھال پچھلی بار 17 سے 18 سو کی لے رہے تھے لیکن اب 22 سے 23 سو کی لے رہے ہیں۔

دوسری جانب کھالوں کی فروخت کے لیے منڈی آنے والے اس اضافے سے مطمئن نہیں اور اس سال جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے اس کو انہتائی کم قرار دے رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کھالوں کی قدر میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت ملک میں چمڑے کی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری اقدمات اٹھائے۔