ق لیگ کا پی ٹی آئی سے اتحاد رہے گا یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھردی پرویز الٰہی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی
صحافیوں سے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاست میں نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے، اس کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں، خاندان کے فیصلے وہی کرتے ہیں۔ شریف برادران نے ہمیں کئی بار دھوکا دیا، ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر مونس الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ق لیگ کا اتحاد برقرار رہے گا۔