عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔
حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔اہم فیصلے پرنوازشریف ایک طرف اور شہباز،زرداری اور فضل الرحمن دوسری طرف ہیں۔اگرصاف اورشفاف الیکشن ہوے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں۔سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 11, 2022
انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔