عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

Jul 11, 2022 | 16:25:PM

 (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں