(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوجائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا۔ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی، شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے۔ حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں۔ پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔ پی پی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں کر رہی۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔