تمام ادارے پُرامید ہیں, اکبر چوک فلائی اوور بروقت مکمل ہوگا: محسن نقوی

Jul 11, 2023 | 01:10:AM

(24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہناہے کہ تمام ادارے پُرامید ہیں کہ اکبر چوک فلائی اوور بروقت مکمل ہوگا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوور کا دورہ کیا، فلائی اوور پراجیکٹ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ  صوبائی وزیر عامر میر، سید اظفر ناصر ،منصور قادر، کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور بھی تھے۔ چیف انجینئرز ایل ڈی اے اسرار سعید  نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم اپنی محبوبہ کیلئے کتنی رقم چھوڑ گئے؟ حیرن کن رپورٹ آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبرچوک فلائی اوور کی تکمیل میں بارش کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، تمام ادارے پُرامید ہیں کہ اکبر چوک فلائی اوور بروقت مکمل ہوگا، 24 جولائی سے 3 نئے انڈر پاسز کا کام شروع ہوجائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کسان جلد بازی میں اپنی کپاس ساڑھے 8 ہزار سے نیچے فروخت نا کریں، کسانوں کی کپاس ساڑھے 8 ہزار ہی میں فروخت ہو گی، سرکاری ملازمین کے مسائل ہیں تو متلقہ لوگوں سے بات کرسکتے ہیں، بھارت سے آنے والے ریلے سے لاہور میں سیلاب کا خطرہ نہیں، سیلابی صورتحال کے باعث تمام دریاؤں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکیورتی صورتحال سے متعلق کہا کہ کچے کے علاقے میں ہمارا 100فیصد کنٹرول ہے، پولیس ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کررہےہیں۔

مزیدخبریں