(ویب ڈیسک ) ملک کے مختلف حصوں میں شر پسندوں نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، ایسے میں کوئٹہ سے افسوسناک خبر آئی ہے کہ وفاقی وزری اسرار ترین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے سٹاف کے زیر استعمال تھی، جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہے،وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سوات میں سابق ایم پی اے فضل حکیم کے حجرہ پر نامعلوم افراد نے بم لگا دیا