دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع، سیلابی ریلے کی آمد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت تیز ہونے سے سطح اور بھی بلند ہوگئی۔ اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں سیلابی ریلے کی شاہدرہ کے مقام پرآمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی پانی کا ایک ریلا پہنچا تھاجسکی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، سیول ڈیفنس کی ٹیمیں موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق راوی میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔ راوی کنارے موجود آبادیوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ کے مقام سے گزررہا ہے۔ جہاں پانی کی سطح ایک لاکھ 62 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، وفاقی وزیر کا محافظ اور لیویز اہلکار جاں بحق
محکمہ مال، صحت، لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔ ضلع بھرمیں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔ انتظامیہ نے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم دیدیا۔