پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، دو اہم رہنماوں نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت سمجھی جانے والی پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں بڑا جھٹکا لگا ہےکہ قائد حزب اختلاف امجد حسین نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا، جس کی تصدیق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے کر دی ہے ، سپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر امجدحسین نے آج شام چیمبر میں آکر استعفیٰ جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ سرکاری افسر بے دردی سے قتل،ہوشربا وجہ سامنے آ گئی
پیپلز پارٹی رہنما کا اس بارے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےاسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا،موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے تھے،دوسری طرف پیپلز پارٹی کےا یک اور رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور کہا کہ امجد حسین کے تحفظات کی تائید میں اسمبلی چھوڑ دی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں دونوں استعفے منظور ہونے کے بعد پی پی ارکان کی تعداد 2 رہ جائے گی۔