ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کیلئےخوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Jul 11, 2023 | 10:54:AM

(ویب ڈیسک) حکومت وقت نے مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

 قومی کمیشن برائے وقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارکے مطابق  حکومت نے سرکاری اورنجی شعبہ میں ملازمت کرنے والی خواتین اورطالبات  کی سہولت اور انہیں با وقار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اب انہیں بسوں اور ویگنوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے بلکہ اپنی سواری کی مالک بن سکیں گی۔خواتین کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کی طرف وفاقی حکومت کا ایک اورانقلابی قدم سامنے آیا ہے۔پاکستان بھر سے بائیس ہزار خواتین کو وزیراعظم ویمن آن ویلزپروگرام کے تحت رعایتی قیمت پرسکوٹیزاورموٹرسائیکلز کی فراہمی کا آغازجلد ہوگاجبکہ اس کی قسط صرف ساڑھے چار ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، دو اہم رہنماوں نے استعفیٰ دے دیا

 قومی کمیشن برائے وقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارکہتی ہیں پروگرام پرعملدرآمد کے لیے پانچ ارب روپے مل گئے ہیں، سکوٹیزکی تقسیم کا عمل مکمل طورپرشفاف ہوگا، شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں وفاق میں وزیراعظم ویمن آن ویلز پراجکیٹ جلد شروع ہوگا، 18 سے 55 سال تک کی خواتین درخواست دے سکیں گی،

قومی کمیشن برائےوقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارنے بتایا کہ 22 ہزارسکوٹیز کے لیے فنڈزفراہم کردئیے گئے ہیں،ہر صوبے کو چارہزارسکوٹیز  ملیں گی ،اسلام آباد کو بھی 4 ہزار سکوٹیز دی جائیں گی،ایک ہزارجی بی اورایک ہزارآزاد جموں و کشمیر کیلئے مختص کی گئی ہیں ،یہ تین سال کا پروگرام ہوگا۔ اگر30 ہزارسے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کماتے ہیں تو آپ اس کے اہل ہیں۔

نیلوفربختیارکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ملازمت پیشہ خواتین اورطالبات کے ساتھ ساتھ پولیو ہیلتھ ورکرز اورخواتین صحافی بھی مستفید ہوں تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں مددگارثابت ہوسکیں۔

مزیدخبریں